کوئلہ و کانکنی کے مرکزی وزیر اور تلنگانہ ریاست کے BJP کے صدر جی کشن ریڈّی نے حلقہ بندی پر چنئی میں اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کو بے بنیاد سیاسی شعبدے بازی قرار دے کر اسے مسترد کر دیا ہے

کوئلہ و کانکنی کے مرکزی وزیر اور تلنگانہ ریاست کے BJP کے صدر جی کشن ریڈّی نے حلقہ بندی پر چنئی میں اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کو بے بنیاد سیاسی شعبدے بازی قرار دے کر اسے مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کا مقصد عوام میں غیر ضروری خوف پیدا کرنا ہے۔ جناب ریڈّی نے کہا کہ مرکز نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ حلقہ بندی کے لیے طریقہئ کار اور ضوابط کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ وزیر موصوف نے اپوزیشن پارٹیوں پر مزید الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بدعنوانی سے توجہ ہٹانے کے لیے BJP کے بارے میں گمراہی پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ یہ پارٹیاں سیاسی مقصد کے لیے شمال اور جنوب میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ منصفانہ حلقہ بندی سے متعلق پہلی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی میٹنگ کل چنئی میں ہوئی تھی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔