کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈّی نے کہا ہے کہ پچھلے سال سے کوئلے کی درآمدات میں نو فیصد کی کمی آئی ہے۔ کل نئی دلّی میں کوئلہ کانوں کی کمرشیل نیلامی کے 13 ویں دور کا آغاز کرتے ہوئے جناب ریڈّی نے کہا کہ ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیشِ نظر کوئلہ کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر موصوف نے اُجاگر کیا کہ کمرشیل نیلامی کے 12 دور کے دوران، 134 کانوں میں 41 ہزار 600 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی اور ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ روزگار فراہم ہوئے۔جناب ریڈّی نے کہا کہ 13 ویں دور میں 14 کوئلہ بلاکوں کو پیش کیا گیا ہے، جس سے درآمدات میں مزید کمی آئے گی اور غیر ملکی زرِ مبادلہ کی بچت ہوگی۔
Site Admin | August 22, 2025 9:47 AM | Coal Auction
کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈّی نے کہا ہے کہ پچھلے سال سے کوئلے کی درآمدات میں نو فیصد کی کمی آئی ہے۔
