کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے حیدرآباد میں Kancha Gachi-Bowli کے مقام پر حیاتیاتی تنوع کو بُل ڈوز سے ختم کرنے کی ناعاقبت اندیشانہ کارروائی کی سخت مذمت کی ہے۔ یہ مقام حیدرآباد سینٹرل یونیورسٹی کے نزدیک ہے۔ انہوں نے تلنگانہ سرکار پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر ماحولیات کی اس تباہی پر روک لگائے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، جناب کشن ریڈی نے الزام لگایا کہ ریاستی سرکار، 400 ایکڑ آراضی کی نیلامی کے بارے میں سخت گیر اقدامات کررہی ہے۔×
Site Admin | April 1, 2025 9:56 AM
کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے حیاتیاتی تنوع کو بُل ڈوز سے ختم کرنے کی ناعاقبت اندیشانہ کارروائی کی سخت مذمت کی