July 7, 2025 10:02 PM

printer

کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے ترقی، عوامی بہبود اور ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ کانکنی کے سیکٹر کو آگے لے جانے کیلئے کئی اہم اصلاحات کی ہیں

کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے ترقی، عوامی بہبود اور ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ کانکنی کے سیکٹر کو آگے لے جانے کیلئے کئی اہم اصلاحات کی ہیں۔ جناب ریڈی آج جے پور میں کانوں کی سات ستارہ اور پانچ ستارہ درجہ بندی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ جناب ریڈی نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں نے کانوں کے اطراف رہنے والے افراد اور کانوں میں کام کرنے والے ورکروں کے مفادات کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار کانکنی میں ٹیکنالوجی کو بھی فروغ دیا جارہا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ کانوں میں کام کرنے والے ورکروں کے تحفظ کے تئیں خصوصی توجہ دی جانی چاہیئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔