بانو مشتاق کے مختصر افسانوں کے مجموعے Heart Lamp کو لندن میں بین الاقوامی Booker پرائز سے نوازا گیا ہے۔ محترمہ بانو کنڑ زبان میں لکھنے والی پہلی ایسی بھارتی مصنفہ بن گئی ہیں، جنہوں نے باوقار بین الاقوامی Booker پرائز جیتا ہے۔ اُن کی انعام یافتہ تصنیف Heart Lamp بارہ مختصر افسانوں پر مشتمل ایک مجموعہ ہے، جسے انگریزی میں Deepa Bhasthi نے ترجمہ کیا ہے۔ کنڑ زبان میں لکھی گئی اِس کتاب کا اصل عنوان Hridaya Deepa ہے۔ یہ مجموعہ 1990 سے 2023 تک لکھی گئی بانو مشتاق کی کہانیوں پر مشتمل ہے۔ اِن کہانیوں میں کرناٹک میں خاندان پر مبنی اور سماج پر مبنی تنازعات کی مجبور کردینے والے صورتحال کو پیش کیا گیا ہے۔ x
Site Admin | May 21, 2025 10:07 PM
کنڑ زبان کی ادیبہ بانو مشتاق کے مختصر افسانوں کے مجموعے ہارٹ لمپ نے بین الاقوامی بوکر انعام جیت کر تاریخ رقم کی ہے