ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 28, 2025 2:49 PM

printer

کناڈا کے Vancouver میں 11 افراد ہلاک اور درجنوں اُس وقت زخمی ہوگئے، جب Lapu Lapu Day تہوار منارہی بھیڑ میں ایک کار جا گھسی۔

کناڈا کے Vancouver میں 11 افراد ہلاک اور درجنوں اُس وقت زخمی ہوگئے، جب Lapu Lapu Day تہوار منارہی بھیڑ میں ایک کار جا گھسی۔ جائے واقعہ پر موجود لوگوں کی مدد سے 30 سال کے مشتبہ Kai-Ji Adam Lo کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔ اُس پر اب تک 8 افراد کے دوسرے درجے کے قتل کے الزامات لگائے گئے ہیں اور مزید الزامات لگائے جائیں گے۔ پولیس نے کہا ہے کہ وہ ذہنی مریض رہا ہے اور اس سے پہلے پولیس اور صحت کارکنوں کے رابطے میں رہا ہے۔ اُدھر کچھ متاثرین کی ابھی تک شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ Vancouver پولیس محکمے VPD نے لاپتہ  لوگوں کو تلاش کرنے کیلئے Douglas پارک کمیونٹی سینٹر میں ایک امدادی مرکز قائم کیا ہے، جو 24 گھنٹے کام کرے گا۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ جس کے پاس بھی اس واقعہ کی تصویریں یا ویڈیوز ہوں، وہ پولیس سے رابطہ کریں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں