کناڈا کی وزیر خارجہ انتیا آنند، بھارت کے تین روزہ دورے پر نئی دلّی پہنچ رہی ہیں۔ وہ کل، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل سے ملاقات کریں گی۔ یہ میٹنگیں، ایسے وقت میں ہو رہی ہیں، جب دونوں ممالک، تجارت کو متنوع بنانے، توانائی کی ترسیل اور سکیورٹی جیسے معاملات پر کلیدی تعاون کا ایک فریم ورک قائم کرنے پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ محترمہ آنند ممبئی بھی جائیں گے جہاں وہ اُن بھارتی اور کناڈا کی کمپنیوں سے ملیں گی جو دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری، نوکریا پیدا کرنے اور اقتصادی مواقع کیلئے کام کر رہی ہیں۔
Site Admin | October 12, 2025 9:39 PM
کناڈا کی وزیر خارجہ انتیا آنند، بھارت کے تین روزہ دورے پر نئی دلّی پہنچ رہی ہیں۔ وہ کل، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل سے ملاقات کریں گی
 
						