October 12, 2025 2:56 PM

printer

کناڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند بھارت کے تین دن کے دورے پر آج شام نئی دلّی پہنچ رہی ہیں

کناڈا کی وزیرِ خارجہ اَنیتا آنند بھارت کے تین دن کے دورے پر آج شام نئی دلّی پہنچ رہی ہیں۔ وہ کَل وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ساتھ بات چیت کریں گی اور کامرس اور صنعتوں کے وزیر پیوش گوئل سے بھی ملاقات کریں گی۔
یہ میٹنگیں ایسے وقت ہورہی ہیں کہ جب دونوں ملک مختلف معاملات پر کلیدی اشتراک کیلئے ایک فریم ورک قائم کرنے کی سمت آگے بڑھ رہے ہیں۔ اِن معاملات میں تجارت کو متنوع بنانا، توانائی کی منتقلی اور سکیورٹی شامل ہیں۔
محترمہ اَنیتا آنند ممبئی بھی جائیں گی، جہاں وہ کناڈا اور بھارت میں سرمایہ کاری، ملازمت کے مواقع پیدا کرنے اور اقتصادی موقعوں میں معاونت کیلئے کام کرنے والی کناڈا اور بھارت کی فرموں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کریں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔