کناڈا نے ٹورنٹوں میں بھارتی قونصل خانے کے باہر احتجاج کی مذمت کی ہے، جہاں مظاہرین نے ایک تصویر لہرائی، جس میں دو افراد کو کناڈا کی وزیرِ خارجہ اَنیتا آنند اور بھارت کی سابق وزیرِ اعظم اندرا گاندھی کے فوٹو پر گولی مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
عہدیداروں نے اِسے جمہوریت کیلئے خطرہ قرار دیا ہے اور جوابدہی کی مانگ کی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ خالصتانی تحریک سے وابستہ سِکھ انتہا پسند گروپوں نے اِس احتجاج کا اہتمام کیا تھا، جس میں خالصتانی پرچم لہرائے گئے، پھانسی پر لٹکانے کے منظر ترتیب دیئے گئے اور اندرا گاندھی کی ہلاکت کا تصویری حوالہ پیش کیا گیا۔
کچھ کارکنوں نے محترمہ اَنیتا آنند پر الزام لگایا کہ انہوں نے کناڈا کی بھارت – بحرالکاہل حکمتِ عملی کے تحت باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے اکتوبر میں بھارت کے اپنے دورے میں، اُس کی طرفداری کی۔
اُدھر بین الاقوامی ترقیات کے محکمے کے وزیر رندیپ Sarai نے کہا ہے کہ اِس طرح کی سرگرمیوں سے جمہوریت کو زک پہنچتی ہے اور کناڈا میں اِس کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے۔