کناڈا میں آج مقامی پولیس نے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ Vancouver میں Lapu Lapu Filipino فیسٹیول میں بھیڑ میں ایک گاڑی کے گھسنے سے9افراد ہلاک اور بہت سے زخمی ہوگئے۔ Vancouver پولیس محکمے کے مطابق ایک 30 سالہ مقامی شخص کو اب حراست میں لے لیا گیا ہے جو کَل شام اِس میلے میں ایک بلیک SUV لے کر بھیڑ میں جا گھسا تھا۔ محکمہ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ یہ واقعہ، دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے۔ شاہدین نے بتایا ہے کہ متاثر ہونے والے اُس وقت زخمی ہوگئے تھے، جب وہ سڑک کے ساتھ ساتھ یا تو پیدل جارہے تھے یا کھڑے ہوئے کھانے پینے کے ٹرکوں کے انتظار کر رہے تھے۔
سوشل میڈیا پر اِس واقعے کی ہولناک ویڈیوز آئی ہیں جس میں بہت سے متاثرین سڑکوں پر پڑے ہوئے ہیں۔ ان میں سے کچھ مرے ہوئے یا شدید طور پر زخمی نظر آتے ہیں۔ یہ واقعہ، فلپائن کے پہلے قومی ہیرو Lapu-Lapu کے اعزاز میں سالانہ تقریب کے دوران پیش آیا۔
Site Admin | April 27, 2025 9:21 PM
کناڈا میں آج مقامی پولیس نے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ Vancouver میں Lapu Lapu Filipino فیسٹیول میں بھیڑ میں ایک گاڑی کے گھسنے سے9افراد ہلاک اور بہت سے زخمی ہوگئے
