کمرشیل LPG کی قیمتوں میں 14 روپے 50 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ اب دلّی میں 19 کلوگرام LPG سلنڈر کی قیمت ایک ہزار 804 روپے، ممبئی میں ایک ہزار 756، کولکاتہ میں ایک ہزار 911 روپے اور چنئی میں ایک ہزار 966 روپے ہوگی۔ گھریلو استعمال والے رسوئی گیس کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ 14 کلو 200 گرام رسوئی گیس کے سلنڈر کی قیمت 803 روپے برقرار رہے گی۔ قومی راجدھانی دلّی میں جیٹ ایندھن یا ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت میں ڈیڑھ فیصد یعنی ایک ہزار 401 روپے 37 پیسے فی کلو لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔ ممبئی میں ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمت 85 ہزار 861 روپے سے کم ہوکر 84 ہزار 511 روپے 93 پیسے ہوگئی ہے۔ x
Site Admin | January 1, 2025 10:00 PM
کمرشیل ایل پی جی کی قیمت میں ساڑھے چودہ روپے کی کمی کی گئی ہے