ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

کمبوڈیا نے، تھائی لینڈ کے ساتھ دو روز سے جاری جنگ کے دوران، فوری جنگ بندی کے لیے کہا ہے۔

کمبوڈیا نے تھائی لینڈ کے ساتھ فوری جنگ بندی کے لیے کہا ہے۔ اِن دونوں جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کے درمیان، دو دن سے لڑائی جاری ہے۔

اقوام متحدہ میں، کمبوڈیا کے سفیر Keo Chhea  نے کہا کہ اُن کے ملک نے ایک غیر مشروط معاہدے کے لیے کہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمبوڈیا اِس تنازعے کا ایک پُر امن حل چاہتا ہے۔

اِس سے پہلے، اُس نے کمبوڈیا سے متصل 8 ضلعوں میں مارشل لأ کا اعلان کیا تھا۔

دونوں ملکوں میں کم سے کم 16 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔ دونوں ہی ملکوں نے جمعرات کو پہلی بار فائرنگ کرنے کا، ایک دوسرے پر الزام لگایا ہے۔

تھائی لینڈ کارگزار وزیر اعظم Phumtham Wechayachai نے کل خبردار کیا تھا کہ جھڑپیں جنگ کی شکل اختیار کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب اِس جنگ میں بھاری ہتھیار بھی شامل ہو گئے ہیں اور یہ جنگ سرحد کے پاس 12 مقامات تک پھیل گئی ہے۔×