کمبوڈیا اور تھائی لینڈ جنگ بندی کی تفصیلات پر متفق ہوگئے ہیں اور کَل جنرل بارڈر کمیٹی کی میٹنگ میں ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے عہدیداران نے اس میٹنگ میں شرکت کی جبکہ امریکہ، چین اور ملیشیا کے مندوبین تیسرے فریق کے مشاہدین کے طور پر شریک ہوئے۔ ملیشیا کی وزارت دفاع کی جانب سے اس بات چیت میں سہولت فراہم کی گئی تھی جس کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں طرفین نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی اور سبھی طرح کے ہتھیاروں کے استعمال کو روکنے، ایک دوسرے کی پوزیشن یا فوجیوں پر بلا اشتعال فائرنگ ترک کرنے اور سرحد پر فوج کی تعداد نہ بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔x
Site Admin | August 8, 2025 9:41 AM | Combodia Thailand
کمبوڈیا اور تھائی لینڈ جنگ بندی کی تفصیلات پر متفق ہوگئے ہیں اور کَل جنرل بارڈر کمیٹی کی میٹنگ میں ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
