کل جنوبی اور وسطی میکسیکو میں 6 اعشاریہ 5 شدت کا زلزلہ آنے سے کم سے کم دو افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔ میکسیکو کے زلزلے کی پیمائش کے قومی ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوبی ریاست Guerrero کے قصبے San Marcos کے قریب تھا، جو بحرالکاہل کے ساحلی تفریحی شہر Acapulco کے نزدیک واقع ہے۔
Guerrero میں گھر کے منہدم ہونے سے ایک 56 سالہ خاتون کی موت ہو گئی۔ میکسیکو سٹی میں زلزلے سے بچنے کی کوشش میں ایک 67 سالہ شخص ہلاک ہو گیا۔ ریاستی سول ڈیفنس ایجنسی نے Acapulco کے اطراف اور ریاست کی دیگر شاہراہوں پر مختلف مقامات پر مٹّی کے تودے کھسکنے کی اطلاع دی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی میکسیکو سٹی اور Acapulco میں مقامی افراد اور سیاح گھروں اور ہوٹلوں سے باہر سڑکوں پر نکل آئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز 21 اعشاریہ 7 میل کی گہرائی میں اور Rancho Viejo، Guerrero سے 2 اعشاریہ 5 میل شمال-شمال مغرب میں تھا، جو پہاڑی علاقے میں واقع ہے اور Acapulco سے تقریباً 57 میل شمال مشرق میں ہے۔×