کلکتہ ہائی کورٹ نے آج مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی سے سینئر سیاسی رہنما مُکل رائے کی رکنیت ختم کر دی۔ یہ فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس Debanshu Basak اور جسٹس Md. Shabbar Rashidi نے کہا کہ اسپیکر کی جانب سے دیا گیا فیصلہ گمراہ کن ہے اور اسے برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔ مُکل رائے 2021 اسمبلی چناؤ میں مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے تھے۔ بعد میں وہ ترنمول کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔ تاہم انہوں نے MLA کے اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا تھا۔ انہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی PAC کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ آج کلکتہ ہائی کورٹ نے اسپیکر کو فیصلے کے مطابق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
Site Admin | November 13, 2025 9:52 PM
کلکتہ ہائی کورٹ نے پارٹی بدلنے کی روک تھام سے متعلق قانون کے تحت سیاسی لیڈر مکُل رائے کی مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی کی رکنیت رد کردی ہے