ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

کلکتہ ہائی کورٹ نے، مرشدآباد کے تشدد سے متاثرہ علاقوں میں، بے گھر ہونے والے افراد کی بازآبادکاری کے لیے 3 ارکان پر مشتمل ایک پینل تشکیل دیا ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے، 3 ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیے جانے کی ہدایت دی ہے، جو تشدد کے واقعات کے بعد بے گھر ہونے والے افراد کی نشاندہی اور اُن کی بازآبادکاری کا جائزہ لے گی۔ یہ واقعات مرشدآباد ضلعے میں وقف ایکٹ کے معاملے پر احتجاج کے دوران پیش آئے تھے۔ عدالت نے کہا ہے کہ یہ کمیٹی قومی انسانی حقوق کمیشن کے ایک نمائندے، ریاستی انسانی حقوق کمیشن کے ایک ممبر اور قانونی خدمات سے متعلق ریاستی اتھارٹی کے ممبر سکریٹری پر مشتمل ہوگی۔ اس کمیٹی کو 15 مئی تک اپنی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔ جسٹس Soumen Sen اور جسٹس راجہ بَسو چودھری پر مشتمل ایک ڈویژن بنچ نے مزید کہا کہ مرکزی مسلح پولیس فورس 12 اپریل کے پہلے کے حکم کے مطابق مرشدآباد کے متاثرہ علاقوں میں بدستور رہے گی۔

خواتین سے متعلق قومی کمیشن کی چیئرپرسنVijaya Rahatkar مرشدآباد میں تشدد کے واقعات کی انکوائری کی سربراہی کے لیے کل شام کولکاتہ پہنچی ہیں۔ وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کے تناظر میں یہ واقعات پیش آئے تھے۔ محترمہ Rahatkar اگلے تین دن میں مالدہ اور مرشدآباد سمیت متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔ خواتین سے متعلق قومی کمیشن نے یہ جانچ کمیٹی تشکیل دی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں