کلکتہ ہائیکورٹ نے آج ترنمول کانگریس کی اُس درخواست پر فیصلہ سنایا ہے جس میں اُس نے گذشتہ ہفتے کولکتہ میں سیاسی مشاورت سے متعلق کمپنی I-PAC کے سربراہ پرتیک جین کے دفاتر اور رہائش گاہ پر چھاپے کی کارروائی کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مبینہ طور پر ضبط کئے گئے ذاتی سیاسی ڈیٹا کے تحفظ کی درخواست کی تھی۔ ED نے عدالت کو مطلع کیا کہ I-PAC کے احاطے سے کوئی دستاویزات یا ڈیٹا نہیں لے جایا گیا۔ اس جواب کے پیش نظر جسٹس Shubhra Ghosh نے ترنمول کانگریس کی جانب سے داخل درخواست کو مسترد کردیا۔ اس دوران ED نے اسی طرح کے مطالبے کے ساتھ سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا ہے جس میں CBI تحقیقات کی درخواست شامل ہے۔اس کے پیش نظر جسٹس گھوش نے کلکتہ ہائی کورٹ میں ED کی درخواست کو یہ کہتے ہوئے ملتوی کردیا کہ سپریم کورٹ کے حکم دینے تک سماعت معطل رہے گی۔
Site Admin | January 14, 2026 9:50 PM
کلکتہ ہائیکورٹ نے I-PAC چھاپے ماری پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے خلاف ترنمول کانگریس کی درخواست پر فیصلہ سنایا ہے