جموں و کشمیر میں کَل رات Nowgam پولیس اسٹیشن میں حادثاتی طور پر ہونے والے ایک دھماکے میں 9 افراد کی موت ہوگئی۔ جموں و کشمیر کے ڈی جی پی Nalin پربھات نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی- SIA کا ایک اہلکار، فارینسک سائنس لیبارٹری – FSL ٹیم کے تین اہلکار، کرائم سین کے دو فوٹوگرافر، مجسٹریٹ کی ٹیم کے دو ریونیو اہلکار اور ایک درزی شامل ہیں، جو ٹیم سے وابستہ تھے۔
نئی دلّی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے، وزارتِ داخلہ میں جموں و کشمیر ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری پرشانت لوکھنڈے نے بتایا کہ واقعے میں 27 پولیس اہلکار، دو ریونیو اہلکار اور تین عام شہری زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہے۔
جناب لوکھنڈے نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا، جب ایک دہشت گرد نیٹ ورک کی تفتیش کے دوران برآمد کیے گئے دھماکہ خیز مواد اور کیمیکلز کے بڑے ذخیرے کو پروسیس کیا جارہا تھا۔ انہوں نے کہ یہ دھماکہ خیز مواد پولیس اسٹیشن کے ایک کھلے اور محفوظ مقام پر رکھا گیا تھا اور معیاری طریقہئ کار کے مطابق اِسے فارینسک جانچ کیلئے پروسیس کیا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ مواد انتہائی حساس اور غیر مستحکم تھا، اس لیے اسے انتہائی احتیاط کے ساتھ ہینڈل کیا جا رہا تھا۔
جناب لوکھنڈے نے مزید بتایا کہ پولیس اسٹیشن کی عمارت سمیت آس پاس کی کچھ دیگر عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں اور دیگر غیر ضروری قیاس آرائی سے گریز کیا جانا چاہیے۔