July 11, 2025 9:49 AM | AMARNATY YATRA

printer

کشمیر وادی میں، رُک رُک کر بارش ہونے کے تناظر میں ہزاروں عقیدتمند پوَتر امرناتھ گپھا کے لیے اپنی یاترا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کشمیر وادی میں، رُک رُک کر بارش ہونے کے تناظر میں ہزاروں عقیدتمند پوَتر امرناتھ گپھا کے لیے اپنی یاترا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 45 ہزار یاتری درشن کر چکے ہیں۔ کل یاترا کے آٹھویں دن 17 ہزار 22 یاتریوں نے امرناتھ گپھا میں درشن کیے۔ اِدھر آج صبح سویرے جموں میں بھگوتی نگر کے بنیادی پڑاؤ سے 6 ہزار 482 یاتریوں کا ایک اور جتھہ سخت سکیورٹی بندوبست میں روانہ ہوا۔ کشمیر وادی کے لیے بنیادی پڑاؤ سے یاتریوں کا یہ دسواں جتھہ امرناتھ گپھا میں درشن کے لیے روانہ ہوا ہے۔ اِدھر بھگوان شیو کی چھڑی مبارک کل پہلگام پہنچ گئی۔ اس طرح امرناتھ یاترا سے وابستہ اہم روایتی رسومات کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس سال کی یاترا کے لیے 4 لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے آن لائن رجسٹریشن کرایا ہے۔ یہ یاترا 3 جولائی کو شروع ہوئی تھی اور 9 اگست کو ختم ہوگی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔