کشمیر میں واقع امرناتھ مندر میں پوتر گپھا میں پوجا ارچنا کرنے کے لیے دو ہزار تین سو سے زیادہ یاتریوں کا نیا جھتا جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے سخت سیکیورٹی کے دوران آج صبح روانہ ہوا۔
اس جتھے کو 92 گاڑیوں کے قافلے کے ذریعے روانہ کیا گیا، ان میں ایک ہزار890 مرد، 377 خواتین، 6 بچے، 46 سادھو اور 5 سادھویاں شامل ہیں جبکہ 741 یاتریوں کو آج صبح سویرے سوا تین بجے بالتل بیس کیمپ سے روانہ کیا گیا اور ایک ہزار 583 یاتری آج صبح پونے چار بجے پہلگام بیس کیمپ سے روانہ ہوئے، جہاں سے وہ پوتر مندر تک پہنچنے کے لیے اپنے آگے کے سفر کو جاری رکھیں گے۔