ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 15, 2025 3:29 PM

printer

کشتواڑ میں بادل پھٹنے کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 45 ہوگئی ہے، راحت اور بچاؤ کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے۔ ابھی تک 120 سے زیادہ لوگوں کو بچایا جاچکا ہے۔ وزیراعظم نے صورتحال کا جائزہ لیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کشتواڑ میں بادل پھٹنے اور سیلاب کے پیشِ نظر صورتحال سے متعلق جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے فون پر گفتگو کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ حکام متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کے لیے پوری جافشانی سے کام کررہے ہیں۔
جمعرات کو کشتواڑ ضلع کے Paddar سَب ڈیویژن کے دور دراز کے پہاڑی گاؤوں میں بادل پھٹنے سے CISF کے دو اہلکاروں اور کئی Machail ماتا یاتریوں سمیت کم از کم 45 افراد ہلاک ہوئے اور اب تک 120 سے زیادہ لوگوں کو بچایا جاچکا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں