December 31, 2025 2:33 PM

printer

کسانوں کی فلاح وبہبود اور زراعت کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے پنجاب میں ایم جی نریگا سمیت بہت سی اسکیموں میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں کا الزام لگایا ہے

کسانوں کی فلاح وبہبود اور زراعت کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے پنجاب میں ایم جی نریگا سمیت بہت سی اسکیموں میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے بھوپال میں ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ مالی خُرد بُرد کے تقریباً 10 ہزار 653 معاملات سامنے آئے ہیں، لیکن ریاستی سرکار نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ جناب شیوراج سنگھ چوہاں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ایم جی نریگا کے تحت، جن سرگرمیوں کی اجازت نہیں تھی، اُن پر ناجائز اخراجات کئے گئے۔ جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ورکروں نے شکایت کی ہے کہ انہیں اُجرتیں نہیں دی جارہی ہیں۔ وزیر موصوف نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں 13 ہزار 304 پنچایتوں میں سے صرف پانچ ہزار 915 پنچایتوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔