مردوں کے ICC اَنڈر-19 کرکٹ عالمی کپ 2026 میں کَل زمبابوے کے Bulawayo میں کوئینس اسپورٹس کلب میں ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں بھارت نے ڈَک وَرتھ لوئس طریقہ کار کے تحت امریکہ کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے امریکہ نے 35 اوور اور دو گیندوں میں محض 107 رن بنائے اور اُس کی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کیلئے Henil Patel نے پانچ وکٹ حاصل کئے۔ بارش کی وجہ سے میچ کو کم کرکے 37 اوورس کا کردیا گیا تھا اور بھارت کو 96 رن کا نشانہ ملا تھا۔ اسی مقام پر گروپ اے کے اپنے دوسرے میچ میں کَل بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔×
Site Admin | January 16, 2026 9:45 AM | CRICKET-U-19 WORLD CUP
کرکٹ میں 19 سال تک کی عمر کے کھلاڑیوں کے ICC ورلڈ کپ میں بھارت نے امریکہ کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔