December 10, 2025 9:43 AM | Ind VS SA T-20

printer

کرکٹ میں کٹک میں پانچ میچوں کی سیریز کے، پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 101 رن سے کراری شکست دی۔

مردوں کی کرکٹ میں اوڈیشہ میں کٹک کے Barabati اسٹیڈیم میں بھارت نے پہلے ٹی ٹوئینٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 101 رن سے کراری شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک۔صفر کی سبقت حاصل کرلی ہے۔

جنوبی افریقہ کو 176 رن کا نشانہ ملا تھا لیکن بھارتی گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کے آگے اُس کی پوری ٹیم محض 74 رن پر سمٹ گئی۔

ہاردک پانڈیا کو اُن کی شاندار ہمہ جہت کارکردگی کیلئے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اِس سے پہلے بھارت نے مقررہ 20 اوورس میں 175 رن بنائے۔ ہاردک پانڈیا نے 28 گیندوں پر دھواں دھار  59 رن اسکور کیے۔x