مردوں کے کرکٹ میں آج سے کولکاتہ کے مشہور ایڈن گارڈن میں میزبان بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ بھارت نے آج کھیل کے پہلے ہی دن میچ پر اپنا غلبہ حاصل کرلیا، جب اُس کے گیندبازوں نے جنوبی افریقہ کے 7 کھلاڑیوں کو 152 رن پر آؤٹ کردیا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے سے شروع ہوا تھا۔
دو ٹیسٹ میچوں کی سریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 22 نومبر سے گوہاٹی میں برساپاڑہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔