مردوں کے کرکٹ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کَل سے گواہاٹی میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق صبح نو بجے شروع ہوگا۔ وکٹ کیپر بلے باز رِشبھ پنت، بَرسا پاڑا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اِس دوسرے ٹیسٹ میچ میں کپتانی کریں گے، کیونکہ کولکاتہ کے ایڈن گارڈنس میں کھیلے گئے پہلے میچ میں گردن کی چوٹ کے بعد کپتان شبھمن گِل کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 30 رن سے شکست دی تھی۔
Site Admin | November 21, 2025 9:41 PM
کرکٹ میں کل سے گواہاٹی میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا