November 14, 2025 10:00 PM

printer

کرکٹ میں پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن بمراہ کے پانچ وکٹ نے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم کو 159 رن پر آئوٹ کرکے برتری دلا دی ہے

مردوں کے کرکٹ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر37 رن بنا لیے ہیں۔ شام کو دن کا کھیل ختم ہونے پر K. L راہل 13 رن اور واشنگٹن سُندر 6 رن بناکر کریز پر موجود تھے۔اِس سے پہلے جنوبی افریقہ، اپنی پہلی اننگز میں 159 رن بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ جسپریت بُمراہ کے 5 وکٹ اور محمد سراج اور کلدیپ یادو کے دو-دو وکٹ کے ساتھ بھارتی گیند باز، اننگز پر حاوی رہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔