آئی سی سی چمپئنس ٹرافی میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے گروپ-A کے بے حد اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کے سامنے جیت کیلئے 242 رن کا نشانہ رکھا ہے۔
اِس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم نے شروع سے ہی میچ میں اپنا دبدبہ قائم رکھا اور وقفے قفے سے وکٹ حاصل کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم کو 49 اوورس چار گیندوں میں 241 رن کے اسکور پر آؤٹ کر دیا۔ کلدیپ یادو نے 3 وکٹ، جبکہ ہاردک پانڈیا نے 2 وکٹ حاصل کیے۔ ہرشِت رانا، رویندر جڈیجہ اور اکشر پٹیل نے بھی ایک ایک وکٹ لئے۔پاکستان کی طرف سے سعود شکیل نے 76 گیندوں میں 62 رن اور محمد رضوان نے 77 گیندوں میں 46 رن بنائے۔اس دوران وراٹ کوہلی نے کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور کارنامہ اپنے نام کیا۔ انہوں نے محمد اظہر الدین کے 156 کیچ کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔
Site Admin | February 23, 2025 9:38 PM
کرکٹ میں پاکستان نے دوبئی میں آئی سی سی مردوں کی چمپئنز ٹرافی میں بھارت کیلئے 242 رنز کا جیت کا نشانہ رکھا ہے