کرکٹ میں نئی دلّی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آج ویسٹ انڈیز، کل کی اپنی پہلی اننگز کے اسکور 4 وکٹ پر 140 رن سے آگے کھیلنا شروع کرے گی۔ بھارت کو فی الحال 378 رن کی سبقت حاصل ہے۔ کل کا کھیل ختم ہونے پر Shai Hope اور Tevin Imlach کریز پر موجود تھے۔
اس سے قبل بھارت نے 5 وکٹ پر 518 رن بناکر اپنی اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا۔ یشسوی جیسوال اور کپتان شُبھمن گل، دونوں نے سنچریاں بنائیں۔ جیسوال نے شاندار 175 رن بنائے، جبکہ گِل نے 129 رن اسکور کیے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کیلئے سائی سدرشن نے اہم 87 رن بنائے، جبکہ نتیش ریڈی نے 43 اور وکٹ کیپر Dhruv Jurel نے 44 رن اسکور کیے۔ x