کرکٹ میں مینچسٹر کے Old Trafford میں اینڈرسن- تیندولکر ٹرافی کے تحت چوتھے ٹیسٹ میچ کے آج چوتھے دن اپنی دوسری اننگز میں بھارت نے اب سے کچھ دیر پہلے 2 وکٹ پر 112 رن بنا لئے تھے۔
اِس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم، اپنی پہلی اننگز میں 669 رن بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور اُسے 311 رن کی سبقت حاصل ہوئی۔ انگلینڈ کے اسٹار بلے باز Joe Root نے 150 کی شاندار اننگز کھیلی اور وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔ انگلینڈ کے کپتان Ben Stokes نے بھی 141 رن بنائے۔ بھارت کیلئے رویندر جڈیجہ نے 4 وکٹ حاصل کیے۔ اس وقت بھارت پانچ میچوں کی سیریز میں ایک-دو سے پیچھے ہے۔
Site Admin | July 26, 2025 9:39 PM
کرکٹ میں مینچسٹر میں چوتھے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انگلینڈ، بھارت پر311 رن کی سبقت کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں ہے