December 30, 2024 2:27 PM

printer

کرکٹ میں میلبرن میں بارڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے ٹسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رَن سے ہرادیا ہے

کرکٹ میں میلبرن میں بارڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے ٹسٹ میچ کے آج پانچویں اور آخری دِن آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رَن سے ہرادیا۔ اِس ہار کے بعد بھارت عالمی ٹسٹ چمپئن شپ سے باہر ہوگیا ہے۔ بھارتی ٹیم کو جیت کے لیے 340 رَن کا نشانہ ملا تھا، لیکن وہ اپنی دوسری اننگز میں 155 رَن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کے لیے یششوی جیسوال نے سب سے زیادہ 84 رَن بنائے۔ آسٹریلیا کے لیے Pat Cummins اورScott Boland نے تین تین وکٹ حاصل کیے۔ Pat Cummins کو بلے بازی اور گیند بازی دونوں میں بہترین کارکردگی کیلئے پلیئر آف دا میچ قرار دیا گیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم آج صبح 234 رَن پر آل آؤٹ ہوگئی تھی، اُس نے اپنے کَل کے اِسکور 9 وکٹ پر 228 رَن سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا۔ بھارت کے لیے جسپریت بمرہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹ لیے۔ آسٹریلیا نے پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز میں دو ایک سے سبقت حاصل کرلی ہے۔بارڈر گواسکر ٹرافی کا پانچواں ٹسٹ میچ تین جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔