July 26, 2025 2:33 PM

printer

کرکٹ میں میزبان انگلینڈ آج مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں اینڈرسن-تیندولکر ٹرافی کے چوتھے ٹیسٹ کے چوتھے روز بھارت کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 544 رن سے آگے کھیلنا شروع کرے گا

کرکٹ میں میزبان انگلینڈ آج مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں اینڈرسن-تیندولکر ٹرافی کے چوتھے ٹیسٹ کے چوتھے روز بھارت کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 544 رن سے آگے کھیلنا شروع کرے گا۔ میزبان ٹیم کو کَل تیسرے دن 186 رن کی سبقت حاصل تھی۔ بین اسٹوک اور لیام ڈاسن کریز پر موجود تھے۔ انگلینڈ کے اسٹار بلّے باز جوروٹ نے 248 گیندوں پر 150 رن بناکر ٹیسٹ کرکٹ میں 13 ہزار 378 رن بنانے والے آسٹریلوی کھلاڑی ریکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اِس سے قبل بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 358 رنز بنائے تھے۔ بھارت فی الحال 5 میچوں کی سیریز میں دو-ایک سے پیچھے ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔