کرکٹ میں راجکوٹ میں بھارت کے ساتھ دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت نے اب سے کُچھ دیر پہلے تک 6 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 18 رن بنا لیے تھے۔
بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں ایک-صفر کی سبقت حاصل ہے۔ بھارت نے اتوار کو وڈودرا میں پہلا میچ 4 وکٹ سے جیتا تھا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔×