کرکٹ میں بین الاقوامی کرکٹ کونسلICC نے 19 سال سے کم عمر کے آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2026 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس عالمی کپ کی زمبابوے اورنامیبیا 15 جنوری سے 6 فروری 2026 تک مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے۔
سولہ ٹیمیں 41 میچوں میں مقابلہ کریں گی، اس کا فائنل 6 فروری کو ہرارے اسپورٹس کلب میں ہوگا۔ پہلے دن بھارت کا مقابلہ USA، زمبابوے کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ سے ہوگا جبکہ تنزانیہ اپنا تاریخی افتتاحی میچ ویسٹ انڈیز سے کھیلے گا۔x