مردوں کے کرکٹ میں، رانچی میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 17 رن سے ہرا دیا۔ بھارت کی طرف دیئے گئے 350 رن کے نشانے کو حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم 49 اعشاریہ دو اوورز میں 332 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔
وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 135 رن بنائے۔ کوہلی نے ونڈے میں اپنی 52 ویں سنچری اسکور کی، جو اِس فارمیٹ میں سے سب زیادہ۔ وہیں روہت شرما نے ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ چھکّے مارنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ روہت نے اب تک 352 چھکّے مارے ہیں۔x