کرکٹ میں بھارت دُبئی میں سُپر فور مرحلے کے ایک میچ میں بنگلہ دیش کو 41 رن سے ہرا کر ایشیا کپ ٹی-ٹوئنٹی کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
اِس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بھارت سے بلّے بازی کرنے کو کہا اور بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 168 رن بنائے۔ ابھیشیک شرما نے صرف 37 گیندوں پر تیز رفتار 75 رن اِسکور کیے، جبکہ ہاردِک پانڈیہ نے 38 رن بنائے۔
جواب میں سیف حسن کے 69 رن کے باوجود بنگلہ دیش کے باری لڑکھڑا گئی۔ کُلدیپ یادو کے ساتھ ساتھ دیگر بھارتی گیند بازوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ابھیشیک شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
آج دُبئی میں ہی سُپر فور مرحلے کے ایک میچ میں بنگلہ دیش کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ یہ میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔ اِس میچ کے نتیجے کے بعد فائنل میں بھارت کے ساتھ کھیلنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔×