کرکٹ میں نئی دلّی میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آج چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر63 رن بنالئے تھے۔ بھارت کو یہ میچ جیتنے کیلئے 121 رن کا نشانہ ملا ہے۔ آج جب کھیل ختم ہوا تو KL راہل اور سائی سدرشن کھیل رہے تھے۔
اس سے پہلے، ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 390 رن بناکر آئوٹ ہوگئی۔ John Campbell اور Shai Hope نے سنچریاں بنائیں۔ بھارت کی طرف سے کلدیپ یادو اور جسپریت بمراہ نے تین-تین وکٹ لئے جبکہ محمد سراج نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
بھارت نے کھیل کے تیسرے دن ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 248 رن پر آئوٹ کرنے کے بعد فالو آن کرایا تھا۔