October 31, 2025 9:33 AM | Women's Cricket

printer

کرکٹ میں: بھارت، آسٹریلیا کو پانچ وکٹ سے ہراکر ایک روزہ میچوں کے خواتین کے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

ICC خواتین ایک روزہ عالمی کپ میں گزشتہ رات نوی ممبئی میں بھارت نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز سیمی فائنل میں 5 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ بھارت نے 339 رن کا ہدف 5 وکٹ اور 9 گیند باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا۔

جمائما روڈریگز نے 134 گیندوں پر 127 رن کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ کپتان ہرمن پریت کور نے 88 گیندوں پر 89 رن بنائیے۔ دونوں کھلاڑیوں کی شاندار بلّے بازی نے دفاعی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف بڑے ہدف کو کامیابی سے طے کرنے میں مدد کی۔

بھارت کی جانب سے شری چارنی اور دیپتی شرما نے دو-دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے پہلے آسٹریلیا نے بلّے بازی کرتے ہوئے 49 اوورز اور پانچ گیندوں میں 338 رن بنائے۔

فوبی لیج فیلڈ نے 119 رن کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کِم گارتھ اور اینابیل Sutherland نے دو-دو وکٹیں حاصل کیں۔ جمائما روڈریگز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اب بھارت اتوار کو نوی ممبئی کے ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل مقابلہ کھیلے گا۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے منگل کے روز گوہاٹی میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 125 رن سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔