کرکٹ میں ایک ہفتے کے وقفے کے بعد انڈین پریمئر لیگ 2025 آج سے شروع ہوجائے گا۔ IPL میں آج میزبان رائل چیلنجرس بنگلورو اور کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ یہ میچ بنگلور کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں شام ساڑھے سات بجے سے کھیلا جائے گا۔
اِس سے پہلے بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے 9 مئی کو IPL کو معطل کردیا گیا تھا۔ BCCI نے ٹورنامنٹ کے باقی بچے ہوئے میچوں کیلئے نیا شیڈول جاری کیا ہے، جس میں موہالی اور دھرم شالا میں کوئی میچ نہیں ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 25 مئی کو ہونا تھا، جو اب تین جون کو ہوگا۔ پلے آف میچوں کیلئے اسٹیڈیم کے مقامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔