متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی میں کل رات ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رن سے ہرایا۔ افغانستان نے ٹاس جیتا اور پہلے بلّے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اُس نے مقررہ 20 اوورس میں 188 رن بنائے۔ صادق اللہ Atal نے شاندار 73 رن بنائے، جبکہ عظمت اللہ عمر زئی نے صرف 20 گیندوں میں ہاف سنچری بنائی۔ افغانستان کے کسی بھی کھلاڑی کا یہ T-20 بین الاقوامی میچ میں تیز ترین ہاف سنچری ہے۔ جواب میں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورس میں 9 وکٹ پر 94 رن ہی بنا سکی۔ بابر حیات نے سب سے زیادہ 39 رن بنائے۔ آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت، میزبان UAE کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ ×
Site Admin | September 10, 2025 9:45 AM | Cricket Asia Cup
کرکٹ میں ایشیا کپ کے پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رن سے ہرایا۔ ٹیم انڈیا آج سے دبئی میں میزبان UAE کے خلاف اپنی کارکردگی کا آغاز کرے گی۔
