کرکٹ میں، پانچ T-20 میچوں کی سیریز کے تحت آج Melbourne کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے T-20 میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو چار وکٹ سے ہرا دیا۔ میزبان ٹیم کو بھارت نے 126 رن کا جیت کا نشانہ دیا تھا جسے اس نے 13 اوور اور دو گیندوں میں چھ وکٹ پر حاصل کر لیا۔ بھارت کے لئے جسپریت بمرا، ورن چکرورتی اور کلدیپ یادو نے دو دو وکٹ لیے۔ اِس سے قبل پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کی ٹیم 18 اوور اور چار گیندوں میں 125 رن بنا کر آل اوٹ ہو گئی۔ بھارت کیلئے ابھیشیک شرما نے 37 گیندوں میں 68 رن بنائے جبکہ ہرشت رانا نے 35 رن اسکور کیے۔
Site Admin | October 31, 2025 9:58 PM
کرکٹ میں آسٹریلیا نے میلبورن میں دوسرے ٹی-ٹوینٹی بین الاقوامی میچ میں بھارت کو چار وکٹ سے ہرا دیا۔ آسٹریلیا پانچ میچوں کی سیریز میں ایک-صفر سے سبقت لئے ہوئے ہے