ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 18, 2025 9:28 AM | Asia Cup Cricket

printer

کرکٹ میں، T-20 ایشیا کپ میں آج ابوظہبی میں گروپ – بی کے فیصلہ کُن میچ میں افغانستان کا سامنا سری لنکا سے ہوگا۔

کرکٹ میں، T-20 ایشیا کپ میں آج ابوظہبی میں گروپ – بی کے فیصلہ کُن میچ میں افغانستان کا سامنا سری لنکا سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔ افغانستان کو سُپر فور میں پہنچنے کے لیے یہ میچ جیتنا بیحد ضروری ہے۔

کل گروپ – اے کے میچ میں پاکستان نے متحدہ امارات کو 41 رن سے شکست دی۔ متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیتا اور پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورس میں 9 وکٹ پر 146 رن بنائے۔ فخرزماں نے 50 رن بنائے۔ متحدہ عرب امارات کی طرف سے جنید صدیق نے 4 وکٹ حاصل کیے۔ جیت کے لیے 147 رن کے نشانے کا پیچھا کرتے ہوئے میزبان ٹیم 17 اوورس 4 گیندوں میں 105 رن ہی بنا سکی۔

شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد نے دو-دو وکٹ لیے۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان، بھارت کے ساتھ سُپر فور مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔×