کرکٹ میں، لندن کے اوول میں اینڈرسن۔تیندولکر ٹرافی کا پانچواں ٹیسٹ، سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ میزبان انگلینڈ، اپنی دوسری اننگز میں آج آخری دن 6 وکٹ کے نقصان پر 339 رن سے آگے کھیلنا شروع کرے گا۔ انگلینڈ کو جیتنے کے لیے مزید 35 رن کی ضرورت ہے، جبکہ بھارت کو جیت کے لیے باقی چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ہوگا۔
اِس سے قبل انگلینڈ کو جیت کے لیے 374 رن کا نشانہ ملا تھا اور انگلینڈ کے Harry Brook کی 111 رن کی شاندار اننگز اور Joe Root کے 105 رن کی بدولت اُس کی پوزیشن مضبوط ہوگئی۔ تاہم بھارت نے بعد میں اچھی گیند بازی کرکے میچ میں واپسی کی کوشش کی۔ بھارت کے لیے محمد سراج نے اب تک 3 وکٹ حاصل کیے ہیں۔
بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 396 رن بنائے تھے جس میں یشسوی جیسوال کے شاندار 118 رن اور آکاش دیپ، رویندر جڈیجہ اور واشنگٹن سندر کی نصف سینچریاں شامل ہیں۔ بھارت اِس وقت پانچ میچوں کی سیریز میں ایک-دو سے پیچھے ہے۔
Site Admin | August 4, 2025 2:25 PM
کرکٹ میں، Oval کے میدان پر بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔ بھارت کو سیریز برابر کرنے کیلئے 4 وکٹ کی ضرورت ہے
