کرکٹ میں کل مانچسٹر کے Old Trafford میں اینڈرسن۔تیندولکر ٹرافی کے تحت چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے بھارت کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹ کے نقصان پر 225 رن بنالئے تھے۔ میزبان انگلینڈ اِس وقت 133 رن سے پیچھے ہے۔
بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 358 رن بنائے تھے۔ رشبھ پنت نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 رن بنائے تھے، جبکہ میچ کے افتتاحی دن اُن کے پیر میں چوٹ لگ گئی تھی۔ انگلینڈ کے کپتان Ben Stokes نے 8 برس میں پہلی مرتبہ پانچ وکٹ حاصل کئے۔×