ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 6, 2025 9:16 AM | Women Crickets

printer

کرکٹ میں، کولمبو میں خواتین کے عالمی کپ مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 88 رن سے شکست دی۔

        خواتین کے کرکٹ عالمی کپ کے کل رات کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 88 رن کے بڑے فرق سے شکست دی۔ بھارت کی جانب سے دیے گئے 248 رن کے نشانے کے لئے کھیل رہی پاکستانی ٹیم کو بھارت نے محض 159 رن پر ہی آل آوٹ کر دیا۔ بھارت کی جانب سے کرانتی گوڑ نے سب سے زیادہ تین وکٹ لیے۔ اس سے پہلے بھارت کی جانب سے ہرلین دیول نے 46 بنائے۔ وہیں ریچا گھوش نے صرف 20گیندوں میں 35 رن کی اننگز کھیلی۔ اِس جیت کے ساتھ بھارت، خواتین کے ایک روزہ کرکٹ مقابلوں میں پاکستان کے خلاف صفر کے مقابلے 12 کی زبردست سبقت حاصل کر چکا ہے۔ وہیں اِس جیت نے بھارت کو پوائنٹس ٹیبل میں سب سے اوپر پہنچا دیا ہے۔ جمعرات کے روز وشاکھا پٹنم میں بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔×