ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 10, 2025 9:39 PM

printer

کرکٹ میں، ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن بھارت نے دو وکٹ پر 318 رن بنالئے ہیں۔ یشسوی جیسوال 173 رن بناکر کھیل رہے ہیں

کرکٹ میں نئی دلّی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن آج بھارتی سلامی بلے باز یشسوی جیسوال نے 173 رن بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ اُن کی اِس بہترین بلے بازی کے بدولت، بھارت پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 318 رن بنا چکا ہے۔یشسوی جیسوال 173 رن اور کپتان شُبھمن گل 20 رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ سائی سدرشن نے 87 رن، جبکہ K.L راہل نے 38 رن بنائے۔ اِس سے پہلے بھارتی کپتان شُبھمن گل نے ٹاس جیتا اور بلے بازی کیلئے موافق کالی مٹی والی Pitch پر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ احمد آباد میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا میچ جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم، یہ ٹیسٹ میچ بھی جیت کر گھریلو سیریز پوری طرح اپنے نام کرنا چاہتی ہے۔