کرکٹ میں، نوی ممبئی میں، بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان، خواتین کے ICC عالمی کپ کا آخری لیگ میچ، بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔

کرکٹ میں، کَل رات نَوی ممبئی کے ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں آئی سی سی خواتین ایک روزہ عالمی کپ کے فائنل لیگ مرحلے میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ، بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

Duckworth-Lewis-Stern طریقے سے نظرثانی شدہ 27 اوور میں 126 رن کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے بھارت نے دوسری بار شدید بارش کے سبب میچ روکے جانے تک 8 اوور 4 گیندوں میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 57 رن بنا لیے تھے۔

اِس سے پہلے بنگلہ دیش، دیے گئے 27 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان سے 119 رن ہی بنا پایا تھا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔