کرکٹ میں، نئی دلّی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹ سے ہرادیا۔ اس طرح بھارت نے دو میچوں کی یہ سیریز دو-صفر سے جیت لی ہے۔
بھارت کو یہ میچ جیتنے کیلئے دوسری اننگز میں 121 رن بنانے تھے اور اُس نے تین وکٹ کھوکر یہ نشانہ حاصل کرلیا۔
روندر جڈیجا کو سیریز کا بہترین کھلاڑی اور کلدیپ یادو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ یہ بھارت کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں لگاتار دسویں جیت ہے۔
Site Admin | October 14, 2025 9:17 PM
کرکٹ میں، نئی دلّی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹ سے ہرادیا