December 30, 2024 9:39 PM

printer

کرکٹ میں، میلبرن میں جاری بارڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے ٹسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رنز سے ہرا دیا

کرکٹ میں، میلبرن میں جاری بارڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے ٹسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رنز سے ہرا دیا۔ بھارت کی پوری ٹیم آج ٹسٹ سیریز کے آخری دن دوسری اننگز میں 340 رنز کے ہدف کے تعاقب کرتے ہوئے 155 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی طرف سے Yashasvi Jaiswal نے سب سے زیادہ 84 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے Pat Cummins اور Scott Boland نے تین – تین وکٹ لئے۔ اس جیت کے ساتھ عالمی ٹسٹ چیمپئن شپ WTC فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے آسٹریلیا کی امیدیں پیدا ہوگئی ہیں۔ سڈنی میں ہونے والے اگلے ٹسٹ میں جیت کے ساتھ آسٹریلیا فائنل میں اپنی جگہ بنا لے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔