کرکٹ میں، میزبان انگلینڈ آج Manchester کے شہر Old Trafford میں، اینڈرسن-تیندولکر ٹرافی کے چوتھے ٹیسٹ کے چوتھے دن، بھارت کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں اپنے کل کے اسکور 7 وکٹ پر 544 رن سے آگے کھیلنا شروع کرے گا۔
انگلینڈ کی ٹیم کَل تیسرے دن 186 رن سے سبقت لیے ہوئے تھی اور اُس کے کھلاڑی Ben Stokes اور Liam Dawson کریز پر موجود تھے۔
انگلینڈ کے، مایہئ ناز بلّے Joe Root نے 248 گیندوں پر 150 رن بنائے اور اِس طرح وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں، سب سے زیادہ رن بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے رِکّی پونٹنگ کے 13 ہزار 378 رن کا ریکارڈ توڑا ہے۔
اب وہ بھارت کے سچن تیندولکر سے پیچھے رہ گئے ہیں۔ تیندولکر نے ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ 15 ہزار 921 رن کا ریکارڈ قائم کیا ہوا ہے۔×